عید کی چھٹیوں میں بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری

image

ملک کے مختلف شہروں میں عید کے دوسرے روز سے آندھی اور بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 جون کی رات سے 22 جون کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں آندھی اور بارشوں کا امکان ہے۔

18 جون کی رات سے 22 جون کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بادلوں کے برسنے کی توقع کی جارہی ہے۔

ادھر 20 سے 22 جون کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آندھی، جھکڑ اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ سندھ میں 21 اور 22 جون کو سکھر، جیکب آباد، کشمور اور لاڑکانہ میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.