وزیراعظم کا تاجکستان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ، امن و استحکام کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق

image

وزیراعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، وزیر اعظم نے تاجک صدر کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

دونوں رہنمائوں نے باہمی امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

شہباز شریف کی بھارتی وزیراعظم کا حلف اٹھانے پر مودی کو مبارکباد

دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آستانہ میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

علاوہ ازیں علاقائی اتحاد اور تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.