ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، سری لنکا نے نیدر لینڈز کو 83 رنز سے ہرا دیا

image

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 38 ویں میچ میں سری لنکا نے نیدر لینڈز کو 83 رنز سے ہرا دیا۔

سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے جس کے جواب میں نیدر لینڈز کی ٹیم 118 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ:بھارت اور کینیڈا کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

سری لنکن بیٹر چرتھ اسالانکا نے 5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 21 گیندوں پر 46 رنز ، کوشال مینڈز 46، دھنانجے ڈی سلوا 34 ، کامینڈو مینڈز نے 17 رنز بنائے جبکہ اینجلو میتھیوز 30 اور وانیندو ہسارانگا 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کے خلاف لوگانگ ویب بیک 2، وی ویان کنگما، آریان دت، پاؤل وین میکرین اور ٹم پرنگل 1-1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا ٹی ٹورئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

نیدر لینڈز کی جانب سے مائیکل لیوٹ اور اسکاٹ ایڈورڈز 31 ، 31 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ سری لنکا کے نوان توشار نے تین جبکہ متیشا پتھیرانا اور ہسارانگا نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.