لاہور ایک مرتبہ پھر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آ گیا، حیدر آباد اور ملتان میں بھی شدید گرمی

image

لاہور ایک مرتبہ پھر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آ گیا، محکمہ موسمیات نے حیدر آباد اور ملتان میں بھی شدید گرمی کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔

لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد ہے، شہر میں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں یکم جولائی سے مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا۔

کراچی سے لاہور جانے والی ملت ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

حیدرآباد شہر بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے جبکہ آج شہر کے درجہ حرارت 44 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، حیدر آباد میں آج بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب ملتان ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، شہر اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ملتان میں کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ملتان میں شام کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے طبی ماہرین نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری گرمی میں باہر نکلنے سے گریز کریں اور پانی اور مشروبات کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.