شیخ رشید کب سے سیاست میں واپس آرہے ہیں؟ اہم بیان سامنے آگیا

image

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ مسائل حل نہیں ہورہے لہٰذا ادارے تمام لوگوں کو ایک جگہ بٹھائیں۔

راولپنڈی میں نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کھربوں کے ٹیکس لگا دیے گئے، لوگ بجلی کے بل اور اسکولوں کی فیس نہیں دے سکتے، 24 کروڑ عوام کو بجلی کی تار پر لٹکا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمہاری وجہ سے ملک کھڈے میں چلا گیا ہے، ملک عوام سے ہوتا ہے کسی ایک سے نہیں، نواز شریف کے پلے نہیں دھیلہ کردی میلہ میلہ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 30 اگست تک سیاست سے دور ہوں، میرے سیاسی تجزیے کے مطابق ان کو چاپلوسی کرنے والا وزیراعظم چاہیے، مذاکرات کا وقت چلا گیا ہے، مسائل حل نہیں ہورہے، ادارے تمام لوگوں کو ایک جگہ بٹھائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے صنعت کاروں کو سہولت دی، 25 ارب سعودی عرب سے آرہے ہیں، چین نے مجھے کہا کہ سب خلاص۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.