شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی کی شادی کے متعلق اہم خبر

image

معروف پاکستانی اداکار شہریار منور کی اداکارہ ماہین صدیقی سے جلد شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

دونوں اداکاروں کی جانب سے ان افواہوں پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا گیا، البتہ سوشل میڈیا پر کچھ پیجز دعویٰ کررہے ہیں کہ جوڑے کی شادی رواں برس دسمبر میں ہوگی۔

انسٹاگرام پیجز پر بتایا جارہا ہے کہ دونوں اداکار ایک دوسرے کے ساتھ دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

یہ خبر سب سے پہلے پیپل پاکستان نامی پیج نے شیئر کی جس میں کہا گیا کہ شہریار منور نے ماہین صدیقی کی حالیہ تصاویر پر کمنٹ کرتے ہوئے دل والا ایموجی بنایا۔

بعدازاں دیگر انٹرٹینمنٹ کے پیجز نے بھی یہ خبر شیئر کی جس پر صارفین تبصرے کررہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.