چاہت فتح علی خان کا بدو بدی 2 گانا یوٹیوب پر جاری نہیں کیا جائیگا

image

مزاحیہ گلوکاری سے شہرت پانے والے گلوکار چاہت فتح علی خان نے عید کے موقع پر بدوبدی 2 گانا جاری کر دیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چاہت فتح علی خان نے بتایا کہ انہوں نے اپنا گانا بدو بدی 2 جاری کردیا ہے لیکن یہ گانا یوٹیوب کی بجائے فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس جیسے سوشل پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیوب نے پہلا بدو بدی گانا کاپی رائٹ کی وجہ سے ڈیلیٹ کر دیا تھا جس پر انہیں 30 ملین کے قریب ویوز ملے تھے۔

 گلوکار نے کہا کہ دوبارہ ایسے مسائل سے بچنے کیلئے دیگر سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز کو استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

چاہت علی خان نے اس گانے میں نئی ماڈل لائبہ خان کا انتخاب کیا ہے جو مختلف اسٹیج شوز اور ماڈلنگ میں پیش پیش رہی ہیں۔

اس کے علاوہ گلوکار نے کہا کہ وہ بدو بدی گانے کی سیزیز جاری کریں گے لیکن وہ ان گانوں کو یوٹیوب پر جاری نہیں کریں گے کیونکہ کچھ لوگ ایسے ہیں جو مجھ سے جلتے ہیں اور میرے چینل کو بڑھتا ہوا دیکھ نہیں سکتے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.