ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سپر ایٹ مرحلہ ، جنوبی افریقہ اور امریکا کی ٹیمیں آج ٹکرائیں گی

image

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، پہلا میچ جنوبی افریقہ اور امریکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کا اختتام انتہائی ڈرامائی انداز میں ہوا، جس میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کا فائنل کھیلنے والی ٹیم پاکستان کے علاوہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ بھی پہلے مرحلے میں ہی باہر ہو گئی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو بڑے مارجن سے ہرا دیا

حیران کن طور پر اپنا پہلا آئی سی سی ایونٹ کھیلنے والی ٹیم امریکا نے سپر ایٹ میں رسائی حاصل کی، اس کے علاوہ بنگلہ دیش اور افغانستان نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

سپر ایٹ مرحلے میں ٹیموں کو 2 گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں 4،4 ٹیمیں شامل ہیں، گروپ ون افغانستان، آسٹریلیا، بنگلادیش اور بھارت جبکہ گروپ ٹو انگلینڈ، جنوبی افریقہ، امریکا اور ویسٹ انڈیز پر مشتمل ہے۔

نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا ٹی ٹورئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

سپر ایٹ مرحلے کے میچز آج 19 جون سے 25 جون تک کھیلیں جائیں گے، دونوں گروپس میں شامل ٹیمیں 3،3 میچز کھیلیں گی اور ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کریں گی۔

پہلے میچ میں آج جنوبی افریقہ اور امریکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست ، بابر اعظم کو ٹیسٹ کی کپتانی سے دور رکھنے کا فیصلہ

یاد رہے کہ میگا ایونٹ کے بقیہ تمام میچز ویسٹ انڈیز کے شہروں بارباڈوس، سینٹ لوشیا، اینٹیگوا اور سینٹ ونسنٹ میں کھیلیں جائیں گے ، دونوں سیمی فائنل 27 جون اور  فائنل 29 جون کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.