بشریٰ انصاری کا اپنی زندگی کے بڑے دکھ اور پچھتاوے بارے انکشاف

image

سینئر اداکارہ و گلوکارہ بشری انصاری نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے دکھ اور پچھتاوے سے متعلق بات کی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ سے زندگی کے سب سے بڑے دکھ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں وہ اپنی بہن سنبل کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔ بشری انصاری کا کہنا تھا کہ کچھ بھی ہو جائے میرے ذہن سے یہ دکھ نہیں جاتا، میرے سامنے کبھی بھی کسی بھی وقت سنبل کا نام لے لیا جائے میں غم زدہ ہو جاتی ہوں، سنبل شاہد کا چلے جانا کبھی بھی رلا دیتا ہے۔

ماضی کی تمام تلخیوں کو بلا کر اپوزیشن کو ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں،وزیراعظم

اداکارہ نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ میں بہت حقیقت پسند خاتون ہوں، میں ایسی خواہشات ہی نہیں رکھتی ہوں جو کہ پوری نہ ہو سکیں۔

بشری انصاری کا زندگی کے سب سے بڑے پچھتاوے سے متعلق بات کرتے ہوئے بتانا تھا کہ ایک بار لاہور میں میرا ریڈیو اسٹیشن جانا ہوا، میری ملاقات نامور گلوکار و موسیقار، استاد نزر حسین صاحب سے ہوئی۔

انہوں نے مجھے گانے کی آفر کی مگر میں نے قبول نہیں کی، مجھے یہ پچھتاوا ہے، مجھے وہ پیشکش قبول کر لینی چاہیے تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.