اسلام آباد ، پشاور اور سوات سمیت مختلف شہروں میں زلزلہ

image

اسلام آباد ، پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

شمالی وزیرستان ، باجوڑ ، مالاکنڈ ، سوات  ، چارسدہ ، صوابی ، دیر بالا ، لوئر دیر ، نوشہرہ ، مہمند ، مانسہرہ سمیت ہزارہ ڈویژن میں بھی زلزلے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ، تاہم کسی قسم کی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔

ایران کے صوبے خراسان میں زلزلہ ، 4 افراد جاں بحق ، سینکڑوں زخمی ، درجنوں مکانات تباہ

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 تھی جبکہ مرکز جنوب مشرقی افغانستان کا علاقہ تھا، گہرائی 98 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.