کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم سرغنہ افغانستان کے صوبہ کنڑ میں مارا گیا

image

کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم سرغنہ عبدالمنان عرف حکیم اللہ افغانستان کے صوبے کنڑ میں ہلاک ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی شوریٰ ملاکنڈ کے رکن کو ضلع اسد آباد میں نامعلوم افراد نے گولیاں ماریں۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد عبدالمنان باجوڑ میں ٹارگٹ کلنگ، بارودی سرنگ کے دھماکوں ، چیک پوسٹوں پر فائرنگ اور بھتہ خوری سمیت دیگر سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

پاک فوج کی کامیاب کارروائیاں ، 2 ماہ کے دوران 181 دہشتگرد ہلاک

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد عبدالمنان ٹی ٹی پی لیڈر عظمت اللہ محسود کا دست راست تھا، عبدالمنان باجوڑ میں دہشتگرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں کلیدی کردار ادا کرتا تھا۔ عبدالمنان نے 2007 میں ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.