مریم نواز کو شہباز شریف سے کس بات کی شاباشی ملی؟؟

image

وزیراعظم شہباز شریف نے عید کے 3 دن بہترین صفائی اورعوامی خدمت پر وزیراعلیٰ پنجاب ،مریم نواز اورٹیم کو شاباش دی۔

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ’ویل ڈن پنجاب‘، ’ویل ڈن مریم نواز‘۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں عملے نے جس محنت سے کام کیا، قابل تعریف ہے، آپ کو سلام پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ ڈرون کے استعمال سے لاہور نہر میں گندگی پھینکنے میں 80 فیصد کمی قابل ستائش ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ عرق ریزی کے ساتھ عرق گلاب کا استعمال یہ روایت جاری رہنی چاہیے۔

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ عوامی خدمت کا یہ معیار نہ صرف برقرار رہے گا بلکہ اس میں مزید بہتری آئے گی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.