عامر خان کے بیٹے جنید خان کی فلم ’مہاراج‘ ریلیز سے پہلے ہی مشکلات کا شکار

image

بالی وڈ اداکار عامر خان کے بیٹے جنید خان کی پہلی فلم مہاراج ریلیز سے پہلے ہی مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔

انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق جنید خان نے ہدایت کار سدھارتھ پی ملہوترا کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم مہاراج کے ساتھ فلمی دنیا کے سفر کا باقاعدہ آغاز کیا لیکن ریاست گجرات کی ہائی کورٹ نے اس کی ریلیز پر حکم امتناع جاری کر دیا ہے۔

گجرات ہائی کورٹ نے ایک ہندو گروپ کی درخواست پر فلم کی ریلز روکنے کا عبوری حکم دیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ فلم ممکنہ طور پر پرتشدد واقعات کا باعث بن سکتی ہے۔

ہندو دیوتا کرشنا کے ماننے والو اور ہندو مذہبی رہنما ولبھاچاریہ کے پیروکاروں نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس کی بنیاد پر ہائی کورٹ نے حکم امتناع جاری کیا۔

فلم کی کہانی سنہ 1862 کے مہاراج لِبل کیس کے گرد گھومتی ہے جس کا مقدمہ برطانوی انڈیا کے دور میں بمبئی کی عدالت میں چلا تھا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ فلم کی ریلیز سے امن و امان کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے اور فرقے کے پیروکاروں کے خلاف تشدد کو ہوا دے سکتی ہے۔

عدالت میں دائر درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مہاراج لبل کیس میں دیوتا کرشنا کے خلاف سنگین نوعیت کے توہین آمیز الزامات لگائے گئے ہیں۔ 

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فلم کو ٹریلر اور دیگر پروموشنل مواد کے بغیر ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ کہانی تک محدود رسائی ہو اور اس سے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچ سکتی ہے۔

ان شکایات کی بنیاد پر ہائی کورٹ نے فلم کی ریلیز روکنے کا عبوری حکم جاری کیا ہے تاہم 18 جون کو کیس کی باقاعدہ سماعت ہوگی۔

فلم کی ریلیز سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر ’بائی کاٹ نیٹ فلیکس‘ اور ’بین مہاراج فلم‘ کے ٹرینڈ چلنا شروع ہو گئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.