پاکستانی مشہور اداکارہ کے والد کا انتقال

image

معروف اداکارہ مومنہ اقبال کے والد انتقال کر گئے۔ اداکارہ نے قرآنی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قرآن ہمیں یہ بتاتا ہے کہ بیشک ہم اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف ہمیں لوٹ جانا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا بیان میں انہوں نے والد کے جنازے کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔

مرحوم کی نماز جنازہ میانی صاحب قبرستان بہاولپور روڈ لاہور کی جنازہ گاہ میں صبح ساڑھے سات بجے ادا کی گئی۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں والد سے متعلق بات کرتے ہوئے مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ میرے والد والدہ کی ہر چھوٹی سے چھوٹی بات کا خیال رکھتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ان کے والد کو بھی ایسا ہی داماد ملے، جیسے وہ خود ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.