پاکستانی اداکارندا یاسر کا حج کے حوالے سے اہم بیان

image

معروف ہدایت کار اور اداکار یاسر نوازنے کہا ہے کہ سنا تھا حج آسان نہیں، اب سمجھ بھی آ گیا ہے۔ اداکار نے اپنی اہلیہ اداکارہ ندا کے ہمراہ حج کا فریضہ ادا کیا۔

اپنے انسٹاگرام پر تازہ اسٹوری میں یاسر نواز نے اپنے فالوورز کو حج کے دوران درپیش مشکلات سے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے لکھا کہ سنا تھا حج آسان نہیں، آج سمجھ بھی آگیا، واقعی حج آسان نہیں، جگہ جگہ آزمائشیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صبر کیا، برداشت کیا، جگہ جگہ تکلیفیں ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ جتنے حجاج سے ملے، ہر ایک کے پاس اپنی دکھ بھری کہانی ہے۔

یاسر نواز نے مزید لکھا کہ بس دعا ہے اللہ ہمارا حج قبول فرمائے، آمین۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.