سلمان خان کو ویڈیو پیغام میں دھمکی

image

بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کو ویڈیو پیغام کے ذریعے قتل کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مشتبہ شخص نے اپنا تعلق لارنس بشنوئی گروپ سے بتاتے ہوئے اداکار کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

ویڈیو منظر عام پر آتے ہیں پولیس نے تفتیش شروع کردی اور بنواریلال نامی شخص کو راجھستان سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس اس بات کی تفتیش بھی کررہی ہے کہ ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ کیا ہے اور اس نے ویڈیو کیوں بنائی تھی۔

واضح رہے کہ 14 اپریل 2024 کو سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کی گئی اور پولیس نے فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.