مس پاکستان ورلڈ 2024 کا ٹائٹل

image

سینئر سافٹ ویئر انجینئر وجیہہ احسن نے مس پاکستان ورلڈ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ کراچی میں پیدا ہونے والی وجیہہ احسن نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں رہتی ہیں،

وجیہہ احسن رواں سال ’مس آکلینڈ سوشل میڈیا کوئین‘ کا بھی ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہیں۔

مس پاکستان ورلڈ 2024 کا ٹائٹل اپنے سر سجانے والی وجیہہ احسن آج کل مختلف پلیٹ فارمز پر انٹرویو اور تقریبات میں شرکت کر رہی ہیں۔

وجیہہ احسن کا بتانا ہے کہ مستقبل قریب میں وہ مزید ٹائٹلز اپنے نام کرنے کے لیے مختلف مقابلہ حسن میں حصہ لینے کی خواہشمند ہیں۔

حال ہی میں نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں وجیہہ احسن کا کہنا تھا کہ میں صورت کے بجائے سیرت کو اہمیت دیتی ہوں۔

وجیہہ احسن کے مطابق اچھی صورت سے آپ زیادہ سے زیادہ 10 منٹ تک بات کر سکتے ہیں مگر سیرت اچھی ہو تو انسان سب کو پسند آتا ہے۔

واضح رہے کہ مس پاکستان ورلڈ کی تقریب میں دنیا بھر کی پاکستانی نژاد خواتین کی خوبصورتی کا مقابلہ ہوتا ہے، یہ تقریب ہر سال کینیڈا میں ہوتی ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.