وزیراعظم نے قومی ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا

image

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔ اس اہم اجلاس میں پاکستان میں چینی باشندوں اور غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے امور پر غور و خوص اور ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم کی صدارت میں دوپہر ایک بجے ہونےو الے اس اہم اجلاس میں عسکری قیادت بھی خصوصی طور پر شرکت کرے گی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں تمام وزرائے اعلیٰ، گورنرز، چیف سیکرٹریز اور وزرائے داخلہ بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی موجود ہوں گے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.