سیکیورٹی پلان پر کسی قسم کی غفلت کی گنجائش نہیں: وزیر داخلہ

image

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کے لیے سکیورٹی پلان پر کسی قسم کی غفلت کی گنجائش نہیں ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں غیر ملکیوں خصوصاً چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ملک میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے غیر ملکیوں سے متعلق سکیورٹی پلان کے ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وضع کردہ پلان کی ہر سطح پر باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے۔ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم خاک میں ملانے کے لیے متعلقہ ادارے قریبی رابطہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی پلان پر کسی قسم کی غفلت کی گنجائش نہیں ہے۔

اجلاس میں وزارت داخلہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے سکیورٹی پلان اور مجموعی صورتحال پر وزیر داخلہ کو بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا، سربراہ نیکٹا محمد طاہر رائے، کوآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان، متعلقہ اداروں و وزارت داخلہ کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.