چاہت فتح علی خان کی اب خیر نہیں

image

پاکستانی معروف گلوکار شفقت امانت علی نے چاہت فتح علی خان کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وجہ سے ہمارے گلوکاروں کی تذلیل ہورہی ہے۔

انہوں نے چاہت فتح علی خان کی مقبولیت اور اسٹار بنانے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت دُکھ ہوا کہ ہمارے لوگوں نے چاہت فتح علی خان جیسے لوگوں کو وائرل کرکے موسیقی کا مذاق اُڑانا شروع کردیا ہے۔

شفقت امانت علی خان کا کہنا تھا کہ صرف چاہت فتح علی خان کی وجہ سے ہمارے گلوکاروں کی تذلیل ہورہی ہے۔

بہت سے لوگ انہیں (چاہت فتح) گلوکار کہہ کر پکارتے ہیں اور کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنا نیا گانا ریلیز کیا ہے

انہوں نے درخواست کی کہ براہِ کرم غور سے دیکھیں، چاہت فتح علی آپ کے ملک کی موسیقی اور گلوکاروں ا مذاق اڑا رہا ہے۔

اس طرح کے لوگوں کو وائرل نہیں کریں۔ چاہت فتح علی خان کو اسٹار بنانے میں پاکستانیوں کا ہاتھ ہے۔

پاکستانی گلوکار نے کہا کہ اب ہمارے لوگ ایسا ہی فضول مواد دیکھنا پسند کرتے ہیں،

انہیں سستی تفریح ​​کی ضرورت ہے۔ ہمارے لوگ حقیقی کے بجائے ایک عجیب اور مضحکہ خیز فنکار کی تعریف کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے اثرات یہ مستقبل میں اپنے بچوں پر دیکھیں گے، اس وقت انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوگا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.