اداکارہ نوشین شاہ سخت پریشان، مداحوں سے دعا کی اپیل

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کردی۔

نوشین شاہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اپنی مختصر ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکارہ گاڑی میں بیٹھیں کہیں جارہی ہیں جبکہ ویڈیو میں اُنہوں نے عبایا اور حجاب پہنا ہوا ہے۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں کے نام جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ میری اپنے تمام مداحوں سے درخواست ہے کہ براہِ کرم میرے لیے دُعا کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ میں شدید ڈپریشن اور انزائٹی کا شکار ہوگئی ہوں، اس مشکل وقت میں مجھے آپ سب کی دُعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔

نوشین شاہ کی انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب اگر نوشین شاہ کے انسٹاگرام ہینڈل کی جانب نظر دوڑائی جائے تو اُنہوں نے اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردی ہیں، اب اداکارہ کے انسٹاگرام ہینڈل پر صرف 22 پوسٹس موجود ہیں۔

ان 22 پوسٹس میں چند تصاویر نوشین شاہ کی ہیں جن میں اُنہوں نے حجاب پہنا ہوا ہے جبکہ کچھ تصاویر اُن کے بھائی کی ہیں، اس کے علاوہ چند پوسٹس اسلامک ہیں۔

واضح رہے کہ نوشین شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں یہ نہیں بتایا کہ وہ کس وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوئی ہیں اور نہ ہی ابھی تک یہ وجہ سامنے آسکی کہ اداکارہ نے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کیوں کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.