انضمام الحق نے ارشدیپ سنگھ پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کردیا

image

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق نے ٹی20 ورلڈکپ میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان اہم معرکے میں بھارتی فاسٹ بائولر ارشدیپ سنگھ پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کردیا۔

ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر و کپتان انضمام الحق نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 8 راؤنڈ میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میچ کے 15ویں اوور میں ارشدیپ سنگھ گیند کو ریورس سوئنگ کررہے تھے۔

نئی گیند اتنی جلدی ریورس نہیں ہوتی، اس کا مطلب ہے کہ گیند 12 ویں یا 13ویں اوور تک ریورس سوئنگ کیلئے تیار تھی امپائرز کو ان چیزوں کو آنکھیں کھلی رکھنی ہوں گی۔

پروگرام میں شریک سلیم ملک نے کہا کہ انضی! میں ہمیشہ یہ کہتا ہوں، جب کچھ ٹیموں کی بات آتی ہے تو آنکھیں بند رکھی جاتی ہیں اور ہندوستان ان ٹیموں میں سے ایک ہے۔ یہی پاکستانی بائولرگیند کو ریورس سوئنگ کردیتے تو ہنگامہ برپا ہوجاتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ارشدیپ 15ویں اوور میں گیند ریورس کررہے ہیں تو اسکا مطلب صاف ہے کہ بال کیساتھ چھیڑخانی کی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.