اسلام آباد: پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت مل گئی

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اسلام آباد میں ترنول کے مقام پر جلسے کی اجازت مل گئی۔ 

پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے ملاقات کی۔ عامر مغل نے کہا کہ ہم نےانتظامیہ کو جلسے کے لیے چار مقامات کے نام تجویز کیے تھے، جن میں سے ترنول کے مقام پر اتفاق ہوگیا ہے۔

پشاور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ڈی سی اسلام آباد نے زبانی منظوری دے دی ہے اور ہمیں آج این او سی جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ عامر مغل کا کہنا ہے کہ 6 جولائی کی شام کو راولپنڈی اور اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.