ہم نے حج کیا کوئی گناہ نہیں کیا، ندا یاسربرس پڑی

image

پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ ہماری حج کی ویڈیوز اور تصاویر پر تنقید کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ ہدایت دے۔

ندا یاسر اور یاسر نواز نے حال ہی میں حج کی سعادت حاصل کی اور اس دوران دونوں انسٹاگرام پر متحرک دکھائی دیے، دونوں نے متعدد ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں اور یوٹیوب پر ولاگز بھی بناکے پوسٹ کیے۔

ویڈیوز دیکھ کر کئی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جوڑے پر تنقید کی گئی جس کا جواب ندا اور یاسر نے مارننگ شو کے سیٹ پر بنائے گئے ایک وی لاگ میں دیا۔

ندا یاسر نے شوہر کے سوال پر تنقید کرنے والے افراد کو ہدایت کی دعا دی اور کہا کہ میں دعا کرتی ہوں کہ اللہ ٹرولرز کو ہدایت دے، وہ تصویروں سے کچھ سیکھیں اور اپنے ضروری کام چھوڑ کے اس ضروری کام کو سرانجام دیں۔

دوسری جانب یاسر نواز نے کہا کہ ہمارے بارے میں جس نے جو کہنا ہے وہ کہتا رہے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم جانیں یا ہمارا خدا جانے، ہم نے جو عبادتیں کیں، جو نیک کام کیے وہ ہمارا اور اللہ کا معاملہ ہے۔

یاسر نے ساتھ ہی ایک ویڈیو دکھائی اور کہا کہ وہاں جتنے بھی لوگ تھے سب ہی اپنی یادگار کے طور پر تصاویر اور ویڈیوز بنارہے تھے، صرف ہم نے نہیں بنائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے حج کے دوران بھی ٹرول کرنے والوں کے لیے دعا کی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.