بیرون ملک مشنز کی تعداد کم کرنے پر 13 رکنی کمیٹی تشکیل

image

اسلام آباد(شہزاد پراچہ) وزیراعظم نے پاکستان کے بیرون ملک مشنز کے اخراجات اور تعداد کو کم کرنے پرنائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں تیرہ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔

کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں وزیر پٹرولیم، وزیر اقتصادی امور، وزیر اطلاعات و نشریات ، وزیر تجارت، وزیرمملکت برائے خزانہ، طارق فاطمی، بلال اظہر کیانی، ڈاکٹر فرخ، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن و دیگر شامل ہیں۔

حکومت سے بات تب ہوگی جب عمران خان اور کارکنان جیلوں سےباہر آئیں گے، اپوزیشن لیڈر

کمیٹی کے ٹی او آر کے مطابق کمیٹی پاکستان مشنز کے تعداد اور اس میں موجود عملہ کی کارکردگی کا جائزہ لے گی اس کے علاوہ کمیٹی قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوے پاکستان مشنز کے مسقتبل پر بھی سفارشات پیش کرے گی۔

مزید برآں کمیٹی پاکستان مشنز کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور پرفارمنس ٹارگٹس رکھنے پر سفارشات پیش کرے گی۔ نوٹیفیکشن کے مطابق کمیٹی ایک ماہ میں اپنی رپورٹ مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم کو پیش کرے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.