سلمان خان کی شادی خواب یا حقیقت

image

بھارتی ادکارہ سلمان بھائی کی شادی کی خواہش ان کے فین کو ہر وقت ستاتی رہتی ہے ، نہ صرف وہ بلکہ بھارتی اداکارہ بھی ان کی شادی کو لیکر بے تاب ہیں ، ایسے میں ان کا نام بالی ووڈ کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل کے ساتھ جڑے لگا ہے ۔

واقع کچھ یوں ہے کہ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک تفریحی اے ایم اے سیشن میں ، ”کہو نا پیار ہے“ کی اداکارہ امیشا پٹیل نے مداحوں کے سوالوں کا کھل کر جواب دیا،اور اپنی شادی کے بارے میں بھی بتایا،

ایک ایکس صارف نے امیشا سے پوچھا کہ، ان کا پسندیدہ اسٹار کڈ کون ہے؟ تو انہوں نے ایک لمحہ ضائع کیے بغیر جواب دیا کہ، میرے لیے بالی ووڈ میں سب سے خوبصورت بچے ہمیشہ کرینہ کے بیٹے تیمور اور شاہ رخ خان کے ابراہم رہے ہیں۔

یہ دونوں بہت خوبصورت ہیں۔ بگ باس میں حصہ لینے کے بارے میں ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ، میں کئی سال پہلے بگ باس میں مالکن کی حیثیت سے تھی۔

گھر کے اندر، میرے لئے اس زندگی میں رہنا ممکن نہیں ہے۔ میں اندر جانے کے بجائے لندن میں گھومنا اور خریداری کرنا پسند کروں گی۔

جب ایک مداح نے مذاق میں کہاکہ، امیشا اور سلمان خان دونوں غیر شادی شدہ ہیں اور کیا مستقبل میں دونوں کی شادی کا امکان ہے تو، 49 سالہ اداکارہ نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ، سلمان کی شادی نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی میں شادی شدہ ہوں؟

تو کیا آپ کو لگتا ہے کہ ہمیں شادی کرنی چاہیے؟ ہمارے لیے شادی کرنے کے لیے اہم نکتہ کیا ہے۔ شادی یا فلمی پروجیکٹ؟ اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ شادی کرنے کے لئے تیار ہیں،

لیکن دولہا تلاش کرنے سے قاصر ہیں۔ ’’لڑکا نہیں مل رہا ہے۔ میں طویل عرصے سے تیار ہوں،‘‘ انہوں نے کہا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.