بلوچستان میں بارش ، 6 افراد جاں بحق ، لینڈ سلائیڈنگ سے ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں

image

بلوچستان میں 5 روز سے جاری شدید بارشوں کے باعث 6 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔ کوہ سلیمان رینج میں بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے۔

شدید بارشوں سے بلوچستان کو ڈیرہ اسماعیل خان سے ملانے والی این 70 ہائی وے دانہ سر کے مقام پر ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی جس کے باعث ہائی وے پر بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئیں۔

نئی دہلی میں بارش کا 88 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، نظام زندگی درہم برہم

پی ڈی ایم اے حکام نے پشاور، سوات، اسلام آباد اور پنڈی سے آنے والی ٹرانسپورٹ ڈی آئی خان پر روکنے کی ہدایات کی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات  نے آج اسلام آباد، مری، گلیات، گوجرانوالہ، نارووال ، سیالکوٹ، بالاکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، سوات خضدار، آواران،  لسبیلہ اور آزاد کشمیر میں بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.