مذاکرات کیلئے آنے والی پی ٹی آئی کی کمیٹی کو ویلکم کریں گے،حافظ حمداللہ

image

جے یو آئی (ف)کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ مذاکرات کیلئے آنے والی پی ٹی آئی کی کمیٹی کو ویلکم کریں گے، ہمارا فیصلہ تحریک چلانے کا ہے وہ کامیاب ہوتی ہے یا نہیں یہ بعد کی بات ہے،جے یو آئی کے پاس سٹریٹ پاور بھی ہے اور اسپیچ پاور بھی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ” فیصلہ آپ کا عاصمہ شیرازی کیساتھ ” میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ مجلس شوری کے دوروزہ اجلاس میں ملکی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گندم، چاول، آئل، گھی، چینی، مشروبات، تازہ سبزیوں کے نرخوں میں کمی

انہوں نے کہا کہ جے یوا ٓئی کی مجلس شوریٰ نے وفاقی بجٹ کو مسترد کر دیا ہے ، یہ بجٹ عوامی بجٹ نہیں،شہبازشریف نے اسمبلی میں کہا تھا کہ ہم نے بجٹ آئی ایم ایف کے ساتھ ملکر بنایا ہے ،اس میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہرین کہتے ہیں 2025میں قرضہ 99 ہزارارب تک بڑھے گا، پیٹرول کی قیمت ساڑھے 7 اوربجلی کی فی یونٹ قیمت ساڑھے5روپے بڑھی، ہم نے تو یہ بھی سنا ہے بجلی کی فی یونٹ 100روپے تک جائے گا۔

ہمیں باضابطہ طورپر پی ٹی آئی کی جانب سے کمیٹی کے ممبران کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں، ہم مذاکرات کیلئے آنے والی پی ٹی آئی کی کمیٹی کا خیرمقدم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس شوریٰ میں جے یو آئی کا تنہا تحریک چلانے کا فیصلہ ہوا ہے، ہمارا فیصلہ تحریک چلانے کا ہے وہ کامیاب ہوتی ہے یا نہیں یہ بعد کی بات ہے، جے یو آئی ماضی میں بھی کئی تحاریک چلا چکی ہے۔

موبائل انٹرنیٹ اور موبائل کارڈ پر کتنا ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنےآگئیں

رہنما جے یو آئی حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس مشکل سے مشکل کام کا حل ہے، اس وقت حکومت میں شامل ہونا اورسپورٹ کرنے کا سوال ہی پید انہیں ہوتا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ جس طرح پی ٹی آئی نئے الیکشن کا مطالبہ کر رہی ہے اسی سطرح ہمارا مطالبہ بھی نیا الیکشن ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.