حکومت نے تنخواہ دار طبقے کیخلاف اعلان جنگ کیا ہے، مفتاح اسماعیل

image

سابق وفاقی وزیر خزانہ اور سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت نے 35فیصد سے زائد سیلری کلاس سے ٹیکس نہ لینے کا دعویٰ کیا تھا ، یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ٹیکس دینے پر ٹیکس لیا جا رہاہے ، حکومت نے تنخواہ دار طبقے کیخلاف اعلان جنگ کیا ہے ۔ ایشیا کی مہنگی ترین بجلی پاکستان میں بیچی جارہی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نے سیلری پر ٹیکس نہ لینے کا دعوی کیا تھا ایسا ملک میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ ٹیکس دینے پر بھی ٹیکس لیا جارہا ہے ۔ اس مہنگائی میں کون 1 لاکھ سیلری والا ہو گا جس کا ڈھائی ہزار بچتا ہو۔

مریم نواز نے 10 کلو آٹے کا تھیلا 750 روپے سے مہنگا ہونےکا نوٹس لےلیا

انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی پی پچھلے سال 500ارب روپے نہیں ہوا تھا ، اس سال حکومت نے 1200 ارب رکھ دئیے ہیں،یہاں ایک پاکستانی طبقہ ٹیکس دینے والا اور ایک مراعات یافتہ ہے، حکومتی اخراجات 24 فیصد بڑھا دئیے گئے ہیں، حکومت کون سی قربانی دے رہی ہے، یہاں تو عوام سے ہی قربانی لی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب کوئی ڈیڈ ٹریپ میں ہو تو اخراجات کم کرنے پڑتے ہیں، یہاں تو کیمرا مین سے ٹیکس لیا جاتا مگر500 ایکڑ کی زرعی اراضی کے مالک کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ کیا ٹیکس 75 ارب روپے ایم این ایز کو دینے کیلئے لیے جارہے ہیں، اس وقت 30 ہزار ارب سے زیادہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اخراجات کررہی ہیں۔

جی ڈی پی کا 25فیصد وفاقی و صوبائی حکومتیں خرچ کر رہی ہیں، ملک میں استحکام کی کوئی امید نظر نہیں آتی، میرا حکومت سے سوال ہے کہ کیا آئی ایم ایف نے آپ کو کہا اخراجات بڑھائیں اور زراعت پر ٹیکس نہ لگائیں، کیا آئی ایم ایف نے یہ بھی ہدایات دیں ہیں کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ نہ کریں۔

حالانکہ آئی ایم ایف نے زراعت اور این ایف سی ایوارڈ کو دوبارہ دیکھنے کا کہا تھا، جب 60 فیصد پیسہ صوبوں کو دیں گے تو ہی تنخواہ دار سے ٹیکس لے سکیں گے۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ صوبوں کے پاس اضافی پیسہ پڑا ہے جسے وہ آپس میں بانٹ رہےہیں، اس وقت ایشیا میں سب سے مہنگی بجلی پاکستان میں بیچی جا رہی ہے۔

اب بیانات دیے جارہے ہیں کہ ہمارا یہ پروگرام آئی ایم کیساتھ آخری پروگرام ہو گا لیکن میرے مطابق اگر آئی ایم ایف پروگرام کو ختم کرنا تھا تو یہ بجٹ نہیں ہو نا چاہیے تھا،

پاکستان میں بجٹ کبھی بھی آسان نہیں ہوتا، وزیرخزانہ کو بہت ساری صحیح چیزیں کرنی تھیں لیکن انہیں روک دیا گیا، جو حکومتیں آئی ایم ایف سے نجات چاہتی ہیں ان کی تیور ایسے نہیں ہوتے۔

ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کیساتھ ہی راہول ڈریوڈ کا بطور ہیڈکوچ سفر بھی تمام

انکا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی دیگر پارٹیوں سے مختلف ہے، ہم وہ کریں گے جو آئین میں لکھا ہوا ہے، وعدہ کر رہے ہیں جب بھی پاور میں آئے لوگوں کے ووٹوں سے آئیں گے۔

عوام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا سابق وزیراعظم اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی ‘آر ٹی ایس ‘سے پاور میں آئے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.