نئے مالی سال کے آغاز پر پٹرول 7 روپے 45 پیسے،ڈیزل 9 روپے 56 پیسے فی لٹرمہنگا کردیا گیا

image

حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

پٹرول کی قیمت میں  7 روپے 45 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا۔پیٹرول کی نئی قیمت 265روپے 61پیسے فی لیٹر ہو گئی۔ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا۔ ڈیزل کی نئی قیمت  277روپے 45پیسے فی لٹر ہوگئی۔

ای سی سی نے گیس سستی کرنے کا اوگرا کا فیصلہ مسترد کردیا

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 88 پیسے اضافہ کیا گیا۔اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 5 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

دوسری جانب پچھلے مالی سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کےسارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔پچھلے مالی سال شہری ملکی تاریخ کاسب سے مہنگا پٹرول اورڈیزل خریدنے پر مجبوررہے،آئی ایم ایف شرائط کے تحت ملکی تاریخ میں پہلی بار پٹرول اورڈیزل کےفی لٹر پر60روپےلیوی عائد کی گئی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل،سوریا کمار یادیو کا ناقابل یقین کیچ،نیا تنازع کھڑا ہوگیا

یکم جولائی 2023 سے شروع اور 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خالص اضافہ فی لٹر 9روپے 72 پیسے تک بنتا ہےجبکہ اس وقت ڈیزل اورپٹرول کے فی لٹر پر60،60روپےکے حساب سےلیوی عائد ہے۔

گاڑیوں کےسالانہ ٹوکن ٹیکس میں اضافہ ،اطلاق یکم جولائی سے ہوگا

16ستمبر 2023کونگران حکومت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجاپہنچی تھیں جب فی لٹر پٹرول کی قیمت سب سےزیادہ331روپے 38پیسے اورفی لٹر ڈیزل کی قیمت سب سے زیادہ 329 روپے18پیسےہوگئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.