تحریک انصاف نے 5 رکنی مذاکراتی کمیٹی کے نام جے یو آئی کو بھجوا دیئے

image

تحریک انصاف نے مذاکرات کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے نام جے یو آئی کو بھجوا دیئے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی میں اسد قیصر، بیرسٹر گوہر علی اور شبلی فراز شامل ہیں ، اس کے علاوہ عمرایوب اور رؤف حسن بھی مذاکراتی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

مولانا فضل الرحمن سے اسد قیصر کی ملاقات ، بھر پور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر اتفاق

واضح رہے کہ اس سے پہلے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی قائد کی طرف سے وفود بات تو کرتے ہیں مگر ابھی تک کوئی مذاکراتی کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مجلس شوریٰ نے پی ٹی آئی کے رابطوں کا جائزہ لیا ہے، اگر پی ٹی آئی مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو خوش آمدید کہتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.