اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا، بارودی مواد برآمد

image

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد کے علاقے تھانہ سنگجانی کی حدود میں کارروائی کے دوران پولیس نے ہینڈ گرنیڈ ، ڈیٹونیٹر اور خودکش جیکٹ کا سامان برآمد کر لیا۔

پولیس آپریشن کے دوران کچھ ملزمان پولیس ٹیم کو دیکھ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر کے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

دوسری جانب اسلام آباد کے علاقے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت ریلیف دے ورنہ نتائج بھگتنے کیلئے تیار ہو جائے، نعیم الرحمان

پولیس نے دعویٰ کیا کہ 3 مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکا گیا تو ایک نے فائرنگ کر دی۔ اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے 2 ملزمان زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کرنے والا ملزم فرار ہو گیا۔

زخمی ملزمان کو گرفتار کر کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزمان پولیس کو دہشت گردی سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.