پی ٹی آئی کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما نجمی عالم کا بھی مرغیاں بانٹنے کا اعلان

image

ٹھٹھہ، پی ٹی آئی کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما نجمی عالم نے بھی مرغیاں بانٹنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے بعد اب پیپلز پارٹی کے رہنما و سندھ کے مشیر فشریز و لائیو اسٹاک نجمی عالم نے خواتین کو مرے اور مرغیاں دینے کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی مشیر فشریز و لائیو اسٹاک سید نجمی عالم کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ کی خواتین کو 50، 50 مرغیاں اور مرغے دیے جائیں گے۔

ٹھٹھہ پریس کلب میں گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی مشیر فشریز ولائیو اسٹاک سید نجمی عالم نے اس بات کا اعلان کیا۔ اس طرح بانی پی ٹی آئی کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما نے بھی مرغیاں بانٹنے کا اعلان کر دیا ہے۔

لاہور ائیر پورٹ کو روزانہ 3 گھنٹے کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ مرغیاں غذائیت کی کمی کا شکار بچوں کو انڈے کھلانے کے لیے دی جائیں گی۔صوبائی مشیر فشریز لائیو اسٹاک سید نجمی عالم نے ٹھٹہ میں فشریز ایکو کلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ چلیا کا دورہ بھی کیا۔

انہوں نے ٹریننگ سینٹر، لیبارٹری، بریڈنگ یونٹس اور دیگر حصوں کا معائنہ کیا، کینجھر جھیل میں مچھلیاں چھوڑیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی بھی ملک میں غربت ختم کرنے اور غذائیت کی کمی دور کرنے کے لیے مرغے، مرغیاں اور گائے، بھینس عوام کو دینے کا منصوبہ پیش کر چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.