پشاور میں آٹے کا 20 کلو تھیلا مزید مہنگا ہو گیا

image

پشاور میں سستا ہونے کے بعد آٹا پھر مہنگا ہونا شروع ہو گیا، آٹے کا 20 کلو تھیلا مزید مہنگا ہو گیا۔

ایک ہفتے کے دوران مکس آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے،پشاور میں مکس آٹے کے تھیلے کی قیمت 1800 سے بڑھ کر 2ہزار ہو گئی ہے۔

ایک ہفتے کے دوران فائن آٹے کا 20کلو تھیلا 100روپے مہنگا ہو نے سے قیمت قیمت 2ہزارسے بڑھ کر2100 روپے ہو گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما نجمی عالم کا بھی مرغیاں بانٹنے کا اعلان

دوسری جانب پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں من مانے اضافے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سخت نوٹس لیا ہے، جس کے بعد صوبہ بھر میں فلور ملز، ڈیلرز اور پرچوں فروشوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پنجاب میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کا سرکاری ریٹ 750 روپے مقرر ہے، جب کہ بازار میں دس کلو آٹے کا تھیلا 100 سے 150 روپے اضافی قیمت میں فروخت ہو رہا ہے۔

لاہور اور دیگر شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار، مون سون بارشوں کی نوید سنا دی گئی

گراں فروشی کے خلاف صوبے بھر میں 523 فلور ملز، آٹا ڈیلرز اور ریٹیل شاپس کی چیکنگ کی گئی، گراں فروشی، نامکمل لیبلنگ اور ناقص انتظامات پر 7 لاکھ 20 ہزار کے جرمانے کیے گئے اور متعدد کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔

وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمت میں مصنوعی اضافہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جائیں گے، وزیر خوراک پنجاب کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو بے نقاب کیا جا رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.