حکومت ریلیف دے ورنہ نتائج بھگتنے کیلئے تیار ہو جائے، نعیم الرحمان

image

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 12 جولائی کا دھرنا تاریخی ہو گا۔ حکومت ریلیف دے ورنہ نتائج بھگتنے کے لیے تیار ہو جائے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انگریز کے پارٹنر خاندان آج بھی نظر آتے ہیں۔ انگریز نے اپنی مرضی کا نظام یہاں قائم کیا۔ پہلے حکمران چھپاتے تھے آئی ایم ایف کا بجٹ نہیں ہے اور اب وزیر اعظم خود کہتے ہیں آئی ایم ایف کے کہنے پر بجٹ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ غلامی کی بھی انتہا ہے کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر ٹیکسز لگائے جا رہے ہیں۔ غریبوں کے اسکول پہلے تباہ اور اب بیچے جا رہے ہیں۔ آٹا، چینی، دالوں پر ٹیکس لگا کر وزیر اعظم کہتے ہیں مہنگائی کم ہو گئی۔

نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی، پٹرول کے بم عوام پر گرائے جا رہے ہیں۔ شہبازشریف صاحب! قوم کو ریلیف دو کہیں قوم بپھر نہ جائے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے بجٹ نے قبر کھود دی ہے۔ ظلم، جبر کیخلاف آواز اٹھانی ہے اور 12 جولائی کو بجلی بلوں کو کم کرنے کے لیے دھرنا ہو گا۔ پی ڈی ایم ون، نگران حکومت، پی ڈی ایم ٹو ایک ہی تسلسل ہے۔ جبکہ حکومت نے صنعتوں اور زراعت کو تباہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق چیئرمین پی ٹی آئی مقبول ترین لیڈر ہے،عامر ڈوگر

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 12 جولائی کو دھرنے میں بیٹھنے کا اعلان کیا ہے اٹھنے کا نہیں۔ فارم 47 والوں کو ہم پر مسلط کر دیا گیا لیکن ہم پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔ کینیا میں لوگوں نے گورنر ہاؤس اور پارلیمنٹ کو آگ لگا دی تھی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کبھی اسلام کو استعمال نہیں کیا لیکن اسلام کی بنیاد عدل اور انصاف پر ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.