عمران خان کی گرفتاری اور مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے: وزیر قانون کا یو این رپورٹ پر ردعمل

image

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے عمران خان کی گرفتاری اور زیرالتوا مقدمات پر اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اسے پاکستان کا داخلی معاملہ قرار دے دیا۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ خود مختار ریاست کےطور پر پاکستان میں عدالتوں کے ذریعے آئین اور مروجہ قوانین پر عمل ہوتا ہے، آئین، قانون اور عالمی اصولوں سے ماورا کوئی بھی مطالبہ امتیازی،جانبدارانہ اور عدل کے منافی کہلائے گا۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک سزا یافتہ قیدی کے طور پر جیل میں ہیں، انہیں ملکی آئین و قانون اور عالمی اصولوں کے مطابق تمام حقوق حاصل ہیں، کئی مقدمات میں انہیں ریلیف ملنا شفاف اور منصفانہ ٹرائل عدالتی نظام کا مظہر ہے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ورکنگ گروپ نے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی حراست کا فیصلہ من مانی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف وزری قرار دیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.