انسداد دہشتگردی عدالت کا عمران خان کیخلاف مقدمات کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنیکا عندیہ

image

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کے خلاف تھانہ سنگجانی اور آئی 9 میں درج مقدمات کی سماعت 8 جولائی کے بعد روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا عندیہ دے دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کیخلاف تھانہ سنگجانی اورآئی نائن میں درج مقدمات کی سماعت کی۔

ہنگامہ آرائی کیس ، علی امین گنڈا پور کی ضمانت میں توسیع ، اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانیکا حکم

علی نواز اعوان، واثق قیوم، عامر کیانی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور عامر مغل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی۔ عدالت نے دونوں کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی۔

توشہ خانہ کیس، عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

جج طاہر عباس سپرا کے ریمارکس دیئے کسی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست قبول نہیں ہو گی، یہ کوئی وجہ نہیں کہ میں شہر سے باہر ہوں ، پیش نہیں ہو سکتا، حاضری پوری نہ ہونا ملزمان پر ہے یا عدالت پر ہے۔

پی ٹی آئی وکلا نے جواب دیا کہ حاضری پوری کرنا ملزمان پر ہے، جس پر جج نے کہا کہ تمام غیر حاضر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رہے ہیں، آئندہ پیشی پر حاضری کی مکمل یقین دہانی کرائی جائے گی تو وارنٹ کا معاملہ دیکھیں گے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو طلب کرلیا

وکلا صفائی نے کہا کہ ایک موقع دیا جائے ،اگلی پیشی پر تمام ملزمان پیش ہوں گے، جس پر جج نے کہا کہ 8 جولائی کو پیش نہ ہونے والے ملزمان کو اشتہاری قرار دوں گا۔

جج نے کہا کہ تماشا بنا ہوا ہے ایک آتا ہے دو نہیں آتے،عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی سے متعلق سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 8 جولائی تک ملتوی کر دی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.