کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

image

کراچی کے شہری گزشتہ کئی روز سے شدید گرمی کا شکار تھے تاہم اب محکمہ موسمیات نے کراچی میں پیر سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ جلد ختم ہوگا، سمندری ہوائیں بادلوں کی آمد کا باعث بنیں گی ۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں اتوار بھی ایک گرم اور انتہائی مرطوب دن تھا اور شہر کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے جانے والا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گی تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں ہوا کا کم دباؤ بہت جلد ختم ہونے کا امکان ہے، آج(پیر)سے سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوں گی جس سے درجہ حرارت اور محسوس کیے جانے والے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.