جماعت اسلامی کا 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان

image

جماعت اسلامی نے 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 12جولائی کو اسلام آبا دمیں دھرنا دیں گے،دھرنا بجلی کے بلوں میں سلیب سسٹم کے خلاف بھی ہو گا۔

ایڈوانس ٹیکس واپس نہ ہوا تو 5 جولائی کو پورا ملک بند کر دیں گے، پیٹرولیم ڈیلرز

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے، انہوں نے کہا کہ ظالمانہ بجٹ دینے پر حکومت کو کوئی شرمندگی نہیں، حق دو تحریک شروع ہو چکی ہے، ہڑتال کا آپشن بھی زیر غور ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیکسوں کو کم کرے،ملک میں شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ ہے، ان علاقوں میں بھی 14،14گھنٹے لوڈشیڈنگ ہے جو لوڈشیڈنگ فری علاقے تھے، حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک 70فیصد علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کا دعویٰ کر رہا ہے،کے الیکٹرک پاکستان میں سب سے مہنگی بجلی بناتا ہے۔

مون سون بارشوں کا آغاز، پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش،نشیبی علاقے زیر آب

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں شدید بحران ہے بجلی کے بل بجلی بن کر گرے ہیں جس سے سب تڑپ رہے ہیں،خواتین اپنے زیورات بیچ کر بجلی کے بل دے رہی ہیں، پیٹرول و گیس کی قیمت میں اضافہ کیا پھر آئی ایم ایف کے ٹیکسز لائے جا رہے ہیں، یہ عوام کو مزید ٹیکسوں کے نیچے دبانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جاگیر داروں سے کوئی ٹیکس نہیں لیا جا رہا بڑے لوگ مزے کررہے ہیں، حافظ نعیم نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں جو ٹیکس اور پیٹرول پر جو لیوی لگی ان کا پیٹ بھریں گے جو پہلے ہی اربوں روپے کھا گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.