جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس نامزد

image

پاکستان کی سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس عالیہ نیلم کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی دی ہے۔

منگل سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس کی سربراہی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کی جس میں متقفہ طور پر دو اہم تعیناتیوں کی سفارش کی گئی۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شفیع صدیقی کی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے عہدے کے لیے بھی سفارش کی۔

جسٹس شفیع صدیقی کا سینیارٹی لسٹ میں پہلا نمبر ہے جبکہ جسٹس عالیہ نیلم سینیارٹی میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

جسٹس عالیہ نیلم کی اس عہدے پر تعیناتی کی منظوری کی صورت میں وہ لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہوں گی۔

جسٹس عالیہ نیلم نے سنہ 1995 میں پنجاب یونیورسٹی کے لا کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ سنہ 1996 میں وکیل کے طور پر رجسٹر ہوئیں۔

بعدازاں وہ 1998 میں ہائی کورٹ جبکہ 2088 میں سپریم کورٹ کی وکیل بنیں۔

جسٹس عالیہ نیلم سنہ 2013 میں لاہور ہائی کورٹ کی ایڈہاک جج تعینات ہوئیں اور 2015 میں وہ لاہور ہائی کورٹ کی مستقل جج بنیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.