سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 140 روپے تک اضافہ ہوگیا

image

نئے وفاقی بجٹ کےنفاذکے بعد سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت میں 130 سے 140 روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔

ایک بوری پر 100 روپے ایکسائز ڈیوٹی کے بعد سیمنٹ کی بوری کی قیمت 1410 سے 1420 روپے ہوگئی ہے۔سیمنٹ کی نئی قیمتوں کا اطلاق بھی آج سے ہوگیا۔

جلسے کی اجازت مل گئی،پارلیمنٹرین اور ورکرز تیاری کرلیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

دوسری جانب ملک سے سیمنٹ کی برآمد ات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے آغازسے اب تک 7.15 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 57 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 4.57 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا، جون کے مہینہ میں اب تک 0.51 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمد ریکارڈ کی گئی،جوگزشتہ سال جون کے مقابلے میں 11فیصد کم ہے۔

دریائے ستلج، راوی اور چناب کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

گزشتہ سال جون میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 0.58 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا، اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے دوران ملک میں سیمنٹ کی مقامی کھپت کاحجم 37.87 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں سیمنٹ کی مقامی کھپت کاحجم 40.02 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.