بلوچستان: ضلع دکی کی سب جیل سے تین قیدی روشن دان توڑ کر فرار

image
بلوچستان کے ضلع دکی میں سب جیل سے تین قیدی فرار ہو گئے ہیں جبکہ غفلت برتنے پر تین پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تینوں قیدی چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں پکڑے گئے تھے اور گذشتہ تین ماہ سے دکی پولیس تھانہ میں واقع سب جیل میں قید تھے۔

ایس ایچ او دکی جلیل مری نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’سب جیل میں کل 13 قیدی موجود تھے جنہیں پیر کی صبح حوالات سے باہر نکال کر واش روم لے جایا گیا۔ ان میں سے تین قیدی عصمت اللہ، کبیر اور صدیق واش روم کے روشن دان کو توڑ کر وہاں سے فرار ہو گئے۔‘

ایس ایچ او دکی جلیل مری کے مطابق ’تین قیدی واش روم کے روشن دان کو توڑ کر وہاں سے فرار ہو گئے۔‘ (فوٹو: دکی پولیس)ایس ایچ او کے مطابق مفرور قیدیوں میں دو کا تعلق پشین اور ایک کا تعلق زیارت کے علاقے سنجاوی سے تھا۔ مفرور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مفرور قیدیوں کے ساتھ ساتھ فرائض میں غفلت برتنے پر وارڈن سمیت تین پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.