پنجاب اسمبلی گیٹ پر ہلڑی بازی کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے

image

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فتنہ پارٹی کے ارکان کو پنجاب اسمبلی کے گیٹ پر ہلڑ بازی کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فتنہ پارٹی نے احتجاج کرنے کے لیے پورے پنجاب سے عہدیدار اور ہارے ہوئے لوگ اکٹھے کیے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے اپنے اسمبلی ممبران ان کے ساتھ نہیں، فتنہ فساد پارٹی یہی کرسکتی ہے، یہ تحریک انصاف کے ارکان نہیں 9 مئی کے دہشت گرد ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ ہم نے 4 سال ان کی غنڈہ گردی اور ڈکٹیٹرشپ کو بھگتا ہے، ہمارے ارکان نے ہمیشہ تہذیب اور پارلیمانی روایات کو مدنظر رکھ کر احتجاج کیا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.