صرف درست اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز سے رابطہ کریں ،بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ

image

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ  نے غیر ملکی ملازمت کے متلاشیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صرف درست اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز سے رابطہ کریں تاکہ وقت، پیسے اور ان کی توانائیوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔

حکام نے بتایا کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز  کے صرف 2577 لائسنس درست ہیں جبکہ 5048 سے زائد لائسنسوں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس آئی پی پیز معاہدوں پر ازخود نوٹس لیں،اختر اقبال ڈار

انہوں نے مزید کہا کہ غلط اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز میں سے 670 کے لائسنس مختلف بنیادوں پر منسوخ کیے گئے جبکہ 805 کی میعاد ختم ہو چکی تھی ۔

حکام نے کہا غیر ملکی ملازمتوں کے تمام متلاشیوں کو تازہ اور درست معلومات حاصل کرنے اور غیر مجازاوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز سے خود کو بچانے کے لیے باقاعدگی سے بی ای او ای کے آفیشل ویب پیج پر جانا چاہیے۔

مون سون طوفانوں کی پیشگوئی ، سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ

1979 کے امیگریشن آرڈیننس کے تحت ادارہ کو ہجرت کو ریگولیٹ کرنے، پاکستانی شہریوں کی ہجرت کو فروغ دینے اور تارکین وطن کے مفاد اور بہبود کا خیال رکھنے کا پابند بنایا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.