اسرائیل میں حکومت کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ

image

تل ابیب: اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تل ابیب کی سڑکوں پر مظاہرین نے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے غزہ جنگ ختم کرنے کے بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔

غم و غصے سے بھرے مظاہرین نے سڑکوں پر کئی مقامات پر آگ بھی لگا دی اور نیتن یاہو حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا فلسطین میں اسرائیلی آبادکاریوں پر عالمی ادارے سے نوٹس لینے کا مطالبہ

مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں جبکہ مظاہرین نے اسرائیلی وزیر اعظم کو یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی کا ذمے دار قرار دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.