اننت امبانی کی شادی میں اڈیل، ڈریک اور لانا ڈیل رے کی پرفارمنس متوقع

image

انڈیا کی ارب پتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں 10 دن سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق اننت امبانی اور ان کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کی شادی اب تک کی سب سے بڑی اور مہنگی ترین شادی ہونے والی ہے۔

رواں برس امبانی خاندان کی جانب سے شادی سے قبل منائے جانے والے بڑے جشن (پری ویڈنگ سیلیبریشن) میں میں ریانا، دلجیت دوسانجھ اور کیٹی پیری جیسے عالمی شہرت یافتہ سنگرز نے شرکت کی تھی۔

رواں ماہ ہونے والی اس شادی سے قبل ایک خبر سامنے آئی ہے کہ برطانوی گلوکارہ اڈیل، کینیڈین ریپر ڈریک اور امریکی گلوکارہ لانا ڈیل رے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں پرفارم کرنے کے لیے امبانی خاندان سے رابطے میں ہیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق یہ تمام فنکار 12 جولائی سے 14 جولائی تک ہونے والی اس شادی میں پرفارم کرنے کے لیے انڈیا آ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ امبانی خاندان کی جانب سے شادی کا تین روزہ جشن رواں سال مارچ میں جام نگر میں منایا گیا تھا جس میں بالی وُڈ سمیت دنیا بھر کی نامور شخصیات نے شرکت کی تھی۔

اس کے علاوہ امبانی خاندان نے شادی کا دوسرا جشن 29 مئی سے یکم جون تک اٹلی اور جنوبی فرانس میں کروز پر منایا تھا۔

یاد رہے کہ 2018 میں مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی ہوئی تھی جسے انڈیا کی مہنگی ترین شادی مانا جاتا ہے۔

ایشا امبانی کی شادی میں 10 کروڑ ڈالر کا خرچہ ہوا تھا اور اس شادی سے قبل اُدے پور میں منائے گئے جشن میں امریکی گلوکارہ بیونسے نے پرفارم کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.