اسمبلی میں بدبو پھیل گئی

image

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ اسمبلی کا ماحول اس طرح ہے کہ اس میں سے بدبو آ رہی ہے۔

کمالیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ مجھے اسمبلی سے کچھ ممبرز کو باہر کرنا پڑا، اس طرح کا معاملہ میں نے کبھی دیکھا نہیں تھا۔

ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ میں کسی ایک کے ساتھ نہیں ہوں گا، میں دونوں اطراف کو دیکھوں گا، کسی صورت گالیاں برداشت نہیں ہوں گی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ یونیورسٹی کا ایک ادارہ قائم کرنے کی اتنی بڑی کوشش بہت کم دیکھی ہے،

مخدوم نذر حسین اپنی جیب سے یونیورسٹی بنا رہے ہیں، ان جیسے افراد کے ساتھ ہی معاشرے میں کچھ قدریں قائم ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ضرورت ہے کہ اساتذہ کی بہت سی آسامیاں خالی ہیں انہیں بھرا جائے، اساتذہ کی کمی ہزاروں کی تعداد میں ہے، جو پوری ہو گی۔

ملک محمد احمد خان نے یہ بھی کہا کہ بچوں کو منشیات سے لازمی محفوظ رکھنا ہو گا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.