نئی دہلی: مذہبی تقریب میں بھگدڑ، 160 سے زائد افراد ہلاک

image

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں ہندو دیوتا شیو کے جشن کے پروگرام میں بھگدڑ مچ گئی۔ جس کے نتیجے میں 107 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ہاتھرس ضلع میں ہندو مذہبی تقریب “ست سنگ” میں بھگدڑ کا واقعہ پیش آیا۔ تقریب میں کسی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے کوئی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئی تھی۔

بھگدڑ میں کچلے جانے والے 100 سے زائد افراد کو اپنی مدد آپ کے تحت پک اپ ٹرکوں، رکشوں اور یہاں تک کہ موٹر سائیکلوں پر شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال میں فوری طور پر 107 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی جو بعد میں بڑھ کر 160 سے زائد ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی مختلف ریاستوں میں سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے سے 42 افراد ہلاک

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کا عمل جاری ہے۔ کئی لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔ ہلاک ہونے والے ورثا بڑی تعداد میں اسپتال میں پہنچ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال یہ واضح نہیں کہ بھگدڑ کی وجہ کیا تھی تاہم عوام کی تعداد کا پنڈال میں گنجائش سے زیادہ ہونا ایک وجہ ہوسکتی ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.