کویت میں مینگو فیسٹیول میں پاکستانی آم ہاتھوں ہاتھ بک گئے

image

پاکستانی پھلوں کا بادشاہ آم کویت پہنچ گیا، کویت کے سب سے بڑے شاپنگ مال میں ہونے والے مینگو فیسٹیول میں کئی من پاکستانی آم ہاتھوں ہاتھ بک گئے۔

ایونٹ کے انعقاد کے لیے تعاون فراہم کرنے پر پاکستان کے سفیر نے کویت کی وزارت تجارت کا شکریہ ادا کیا،کویت میں سالانہ مینگو فیسٹیول کا انعقاد ایونیوز مال میں کیا گیا۔

آموں کے میلے میں چونسا، سندھڑی اور انور رٹول سمیت پاکستانی آموں کی متعدد اقسام کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔

ملکی برآمدات بڑھ کر 30 ارب 70 کروڑ ڈالر ریکارڈ

سفیر پاکستان ملک محمد فاروق نے فیسٹیول میں آنے والے مہمانوں کا استقبال کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ کی کامیابی کیلئے دن رات محنت کی اور آج پاکستانیوں نے اتنی بڑی تعداد میں یہاں آکر ہماری ساری تھکاوٹ دور کردی ہے۔

میلے میں آئے پاکستانیوں نے پاکستان کے سفیر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس موسم میں آموں کا شدت سے انتظار رہتا ہے اور آج یہاں اپنے ملک سے آموں کی کئی اقسام پیش کرکے سفیر پاکستان اور ان کی ٹیم نے ہمارے دل جیت لئے ہیں،اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد ہوتے رہنا چاہیے۔

مینگو فیسٹیول میں پاکستانیوں کے علاوہ دیگر ملکوں کے شہریوں نے بھی شرکت کی، مہمانوں کے لئے فوک میوزک کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.