انتظامیہ کو آخری موقع دینے کیلئے جلسہ منسوخ کیا، رؤف حسن

image

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے بھوک ہڑتال کا فیصلہ کیا تو سارا ملک بھوک ہڑتا ل کرے گا، ہمیں کورٹ سے ریلیف مل جائے گا، عاشورہ کے بعد جلسہ کریں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام ”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے انتظامیہ کو آخری موقع دینے کیلئے جلسہ منسوخ کیا، یقین ہے کہ ہمیں کورٹ سے ریلیف مل جائے گا، عاشورہ کے بعد جلسہ کریں گے،اگر سابق چیئرمین پی ٹی آئی باہر ہوتے توصورتحال بالکل مختلف ہوتی۔

پنجاب حکومت نے صوبے میں گندم اور آٹا کی قیمت مقرر کر دی

انہوں نے کہا کہ آج بھی ترنول میں جلسہ گاہ میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، بلوچستان سے بھی لوگ آئے ہیں جن کو ہم نے ٹینٹ لگا کر بٹھایا ہو اہے، ہم کوشش کریں گے کہ قانون کے اندر رہتے ہوئے جلسہ کریں۔

رؤف حسن کا کہنا تحا کہ ہمیں اے پی سی میں شرکت کا ابھی تک کوئی دعوت نامہ نہیں آیا، ہمیں تو یہ بھی نہیں پتہ کہ اے پی سی ہوگی بھی یا نہیں۔

نان بائی ایسوسی ایشن کا نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت ہے،ہمارا فرض ہے کہ عوام کے حقوق کا تحفظ کیا جائے،انکا مزید کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی نے بھوک ہڑتال کا فیصلہ کیا تو سارا ملک بھوک ہڑتا ل کرے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.